پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات دفتر خارجہ میں جاری ہیں۔ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار جبکہ برطانیہ کی نمائندگی برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے کر رہے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ اپنے اپنے اعلیٰ سطحی وفود کی قیادت کر رہے ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے دفتر خارجہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، تعلیم، سرمایہ کاری کے امور زیر غور آئے۔ دونوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔