آسٹریلوی صحافی کی آئی سی سی چیئرمین جے شاہ پر کڑی تنقید، ’منافق‘ قرار دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

کرکٹ میں سیاست کی مداخلت پر آسٹریلوی صحافی میلکم کون نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں منافق قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں میلکم کون نے کہا کہ جے شاہ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فوج کی کھل کر حمایت کی، جو بطور آئی سی سی چیئرمین غیر جانبداری کے تقاضوں کے منافی ہے۔

میلکم کون نے اپنی ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے جب امن کی علامت کے طور پر بیٹ پر فاختہ کی تصویر لگائی تو ان پر پابندی لگا دی گئی مگر جے شاہ کو ایک متنازع سیاسی مؤقف اپنانے کے باوجود کوئی جواب دہ نہیں بنایا گیا۔

کیا آئی پی ایل نہ کھیلنے والے غیر ملکیوں کو جرمانہ ہوگا؟

صحافی نے زور دیا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھا جانا چاہیے، مگر آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین خود کھیل کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔

آئی پی ایل: مچل اسٹارک کی اہلیہ نے دھرم شالہ میں بھارتی ڈرامے سے پردہ اٹھادیا

میلکم کون کے اس بیان کے بعد عالمی کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا آئی سی سی قیادت واقعی غیر جانبدار ہے یا مخصوص مفادات کے تحت کام کر رہی ہے۔

Similar Posts