پاکستان نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، آج قوم یوم تشکر منارہی ہے، قمر زمان کائرہ

0 minutes, 0 seconds Read

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے آج یوم تشکر ہے، اللہ نے خاص کرم کیا ہے پاکستان سے بڑی طاقت جو گھمنڈ میں تھی کو شکست ہوئی ہے، یہ اپنی حکومت، اپنی فوج کو دعا دینے کا دن ہے۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ پاکستان فوجی، اخلاقی اورشعوری طور پرجیتا ہے، پہلگام کا واقعہ ہوا تو پاکستان نے اسکی مذمت کی تھی،

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان نےغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی، ہم نےاقوام عالم کوکہا ہندوستان کے گھمنڈ کو روکا جائے لیکن ہندوستان نے حملہ کردیا۔ بھارتی فوج نے مساجد کو نشانہ بنایا بچوں اور خواتین شہادت ہوئی، پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

الیکشن کو مردم شماری کی وجہ سے تاخیر کا شکار نہیں کیا جاسکتا، قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا پاکستان نے جو تعداد طیاروں کی بتائی وہی ثابت ہوئی، پاکستان کے جوانوں نے سوشل میڈیا پر انکے پراپیگنڈے کو ایکسپوز کیا، ہم نے دنیا کو کہا کہ ہندوستان کے عزائم کو روکا جائے پھر بھارت نے پاکستان کے دفاعی اداروں کو نشانہ بنایا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جواب میں پھر ہم نے حملہ کیا تو انکی چیخیں سنائی دیں، پاکستان نے بھرپور دفاع کیا، ہمارے پاس حوصلہ بھی ہے جوان بھی ہے، پاکستان اخلاقی طور پر بھی فتح یاب ہوا ہے، حکومت وقت مبارکباد کے مستحق ہیں کبھی تلخ باتیں بھی ہوجاتی ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کر رہی ہے، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ قوم نے بھی ثابت کیا کہ فکری، سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں، جب ملکی سلامتی پر حملہ ہوہم اپنے اختلافات کو بھلا کرایک ہوجاتے ہیں، سیاسی اختلافات رہنے چاہیں ،لسانی و مزہبی اختلافات خوفناک ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے آپ پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے، اپنی غلطیوں پر معذرت کریں اور آگے بڑھیں، حکومت کو بھی چاہیے وہ چھوٹی موٹی غلطیاں نظرانداز کریں، ہر جماعت نے کوشش کی کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط کریں اور ایک مضبوط دفاعی نظام کی بنیاد رکھی۔

Similar Posts