پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا کل سے آغاز ہوگا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان سپر لیگ ٹین کے بقیہ میچز کا کل سے آغاز ہو گا۔۔ راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا۔ میچز کے لیے ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ٹین کے بقیہ میچز کا کل سے آغاز ہوگا۔ راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا۔ میچز کے لیے ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں۔

غیرملکی کھلاڑی بھی آج ٹیموں کو جوائن کریں گے۔ راولپنڈی میں چار میچز ہوں گے۔ پلے آف سمیت فائنل کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا۔

پاکستان سپرلیگ ٹین کے پلے آف تک رسائی کی جنگ میں کراچی کنگز اور پشاورزلمی کی ٹیم کل راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی، پنڈی اسٹیڈیم میں میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل دس پوائنٹس کے ساتھ کراچی کنگز کا دوسرا اور آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پشاورزلمی کا پانچواں نمبر ہے۔ فتح کی صورت میں کنگزکی پلے آف میں جگہ پکی ہوجائے گی۔

اسی طرح 18 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ڈبل ہیڈر کی میزبانی کرے گا، دوپہر میں ملتان سلطانز کا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا اور شام کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔

19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں مدمقابل ہوں گے جس کے بعد پہلا کوالیفائر 21 مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ 22 مئی کو پہلا ایلمینیٹر اور 23 مئی کو دوسرا ایلمینیٹر قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دوپہر کا واحد میچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ شام کے میچز مقررہ وقت کے مطابق شام 7.30 بجے ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹکٹوں سے متعلق تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔

Similar Posts