ہمیں بہت جلد احتجاجی سیاست کرتے ہوئے دیکھیں گے، سلمان اکرم راجہ

0 minutes, 0 seconds Read

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ دنوں میں احتجاجی سیاست تیز ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ ’ہمیں بہت جلد احتجاجی سیاست کرتے ہوئے دیکھیں گے‘، جبکہ عالیہ حمزہ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے اپنے اوپر قائم مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر بیس مقدمات ہیں جن کا مجھے خود بھی علم نہیں۔ ہم اس نظام کے خلاف لڑ کر رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا ہے، صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے، اور عدلیہ و صحافت کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔

عمران خان کے پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

انہوں نے موجودہ نظام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’یہ نظام ہوش کا ناخن لے، سڑکیں اس لیے ہوتی ہیں کہ ہم باہر نکل کر احتجاج کریں۔ خان صاحب نے باہر آنا ہے، یہ عوام کا فیصلہ ہے۔‘

’جیل سے نہ ڈریں، جیل تو سیاستدانوں کو لیڈر بناتا ہے‘، جسٹس ہاشم اور فواد چوہدری میں مکالمہ

دوسری جانب عالیہ حمزہ نے اپنے بیان میں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے ساتھ سیزفائر کے ساتھ ساتھ 25 کروڑ عوام کے منتخب وزیرِ اعظم کے ساتھ بھی سیزفائر ہونا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حالات کسی بھی سنجیدہ مذاکرات کی طرف اشارہ نہیں کرتے۔ لیڈران سے ملاقاتیں نہیں ہونے دی جا رہیں، ایف آئی آر پر ایف آئی آر درج کرائی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ

عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم تو سڑکوں پر ہی ہوتے ہیں، احتجاجی تحریک پر سنجیدگی سے کام شروع ہو چکا ہے۔

مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا، ’میں مریم نواز سے کہتی ہوں، نواز شریف ایک بار مودی کا نام لے کر بات کریں، وہ زبردستی کریڈٹ لینا چاہتی ہیں۔‘

Similar Posts