ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر نے اپنا زور پکڑ لیا ہے اور محکمہ موسمیات نے اگلے تین سے چار روز تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں شدید گرم اور خشک موسم متوقع ہے جب کہ بالائی علاقوں میں 17 سے 19 مئی تک درجہ حرارت معمول سے سات ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی علاقوں میں بھی 17 سے 20 مئی تک درجہ حرارت معمول سے چھ ڈگری تک زیادہ رہے گا، خاص طور پر خیبر پختونخوا کے جنوبی و وسطی اضلاع میں شدید گرمی کے ساتھ زیادہ تر علاقے خشک موسم کا سامنا کریں گے۔ پنجاب کے مختلف حصوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ کی توقع ہے۔
گرمی کا موسم: اے سی میں دھماکوں اور بھاری بلوں سے کیسے بچا جائے
سندھ کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 47 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جہاں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں بھی شدید گرمی کے ساتھ تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرم اور خشک موسم برقرار رہے گا، جہاں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں کے دوران مزید 41 افراد جاں بحق
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور دھوپ میں کم سے کم وقت گزاریں تاکہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔