اگر آپ کھانا پکانے کے شوقین ہیں، تو آپ جانتے ہیں کہ کچھ اجزاء آپ کے کچن کی سطحوں، دیواروں اور فرشوں پر چھنک کر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ چاہے وہ سپیگٹی کے داغ ہوں یا سویا ساس، ہمیشہ کچھ ایسا ہوجاتا ہے جو آپ کے کاؤنٹرز پر داغ چھوڑ سکتا ہے۔
ہلدی بھی ایسی چیز ہے جو سخت سطحوں اور کپڑوں پر گہرے داغ چھوڑ دیتی ہے۔ آپ کا وقت اور پیسہ بچانے کے لیے، ہم ہلدی کے داغوں کو تیزی سے صاف کرنے کے آسان طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کررہے ہیں۔
خاص فارمولہ ایجاد: چاکلیٹ کے بسکٹ کھائیں اور وزن گھٹائیں
بیکنگ سوڈا پیسٹ
ہلدی کے داغوں کو صاف کرنے کے لیے بیکنگ سوڈا پیسٹ سب سے زیادہ تجویز کیا جانے والا طریقہ ہے۔ اس پیسٹ کو بیکنگ سوڈا اور پانی یا ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کے ساتھ بنایا جا سکتا ہے۔
بیکنگ سوڈا سے ہلدی کے داغ صاف کرنے کے لیے
اب گھر کی دیواروں سے بجلی بنانا ممکن، سولر پینٹ متعارف
بیکنگ سوڈا کو پانی (یا ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ) کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنائیں۔
اس پیسٹ کو ہلدی کے داغ پر لگائیں۔
پیسٹ کو 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔
مائیکرو فائبر کپڑے یا غیر کھرچنے والے اسفنج سے گول گھماتے ہوئے آہستہ سے رگڑیں۔
اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں۔
ٹپ: اگر آپ بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ ملا رہے ہیں، تو اسے صرف ہلکی رنگت یا غیر حساس سطحوں پر استعمال کریں۔
’وقت کا پتہ ہی نہیں چلا‘: جھٹ پٹ دن گزرنے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟
سفید سرکہ اور پانی
اگر آپ ہلدی کے داغوں کو تیزابی طور پر صاف کرنا چاہتی ہیں، تو سفید سرکہ اور پانی کے محلول کا استعمال کریں۔
اس طریقہ سے صفائی کے لیے
محلول کو داغ پر لگائیں۔
10 سے 15 منٹ تک چھوڑ دیں تاکہ محلول اچھی طرح جذب ہو جائے۔
سکریچ فری اسفنج سے صفائی کریں۔
صاف، نم کپڑے سے پونچھ کریں۔
ضرورت پڑنے پریہ عمل دہرائیں۔
یہ طریقہ خاص طور پر لکڑی کی سطحوں کاؤنٹر یا فرش پر بہتر کام کرتا ہے۔
پانی اور لیموں کا رس
لیموں کے رس اور پانی کا مرکب ایک مضبوط اور تیزابیت والی صفائی فراہم کرتا ہے۔ اس طریقہ کو زیادہ تر سطحوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے، اور اس کے لیے وہی ہدایات اپنائیں جو سفید سرکہ والے طریقہ کی ہیں۔
احتیاط: سنگ مرمر یا قدرتی پتھر پر کبھی بھی سرکہ یا لیموں کا رس استعمال نہ کریں، کیونکہ تیزابیت ان کی سطح کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
سورج کی روشنی
سورج کی روشنی کا استعمال ہلدی کے داغوں کو صاف کرنے کا ایک حیرت انگیز اور آسان طریقہ ہو سکتا ہے۔ اسٹیو ایونز، میمفس میڈز کے مالک، اس طریقے کی حمایت کرتے ہیں، تاہم یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آیا داغ کھڑکی کے قریب ہے اور براہ راست سورج کی روشنی حاصل کر رہا ہے یا نہیں۔
سورج کی روشنی طویل عرصے سے کپڑوں کے پیلے داغوں کو صاف کرنے کے لیے ایک قدرتی طریقہ سمجھی جاتی ہے، اور یہی اصول یہاں بھی لاگو ہوتا ہے۔
میلامین اسفننج
اگر آپ داغوں کو صاف کرنے میں مشکل محسوس کر رہی ہیں، تو میجک ایراسر (میلامین سپنج) ایک بہترین آپشن ہو سکتا ہے۔ تاہم، یہ کھرچنے والے ہو سکتے ہیں، اس لیے انہیں ماربل یا پتھر کی سطحوں پر استعمال نہ کریں کیونکہ یہ سطحوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ان آسان اور مؤثر طریقوں سے آپ اپنے کچن کی سخت سطحوں سے ہلدی کے داغ صاف کر سکتی ہیں اور وقت و پیسہ بچا سکتی ہیں۔