کوئی لچک نہیں، عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے، شاندانہ گلزار

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے، اُن کے مؤقف میں کوئی لچک نہیں آئی اور نہ ہی وہ پیچھے ہٹنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی اسی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی خفیہ یا اعلانیہ ڈیل پر یقین نہیں رکھتے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر نے کہا تھا کہ اب بہت ہو چکا، حالات کو بہتر بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف، اسپتال منتقل

شاندانہ گلزار نے کہا کہ صرف کارکنوں کے حق میں آواز اٹھانے پر میرے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے، لیکن میں گھبرانے والی نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں، مگر بدقسمتی سے یہ ملک اب قانون کے بجائے انتقام پر چل رہا ہے۔

’مجھ سے کیوں خوفزدہ ہیں‘: علیمہ خان کو بیرون ملک جانے اور حاضری سے استثنیٰ کی اجازت نہ ملی

واضح رہے کہ ایک روز قبل انہوں نے ججز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انصاف نہ ملا تو عوام خود ان ججز کے گھروں تک پہنچ جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں، دروازہ توڑنے والوں میں سے ہیں۔

ان کے اس متنازع بیان پر سیاسی اور عدالتی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ تاہم شاندانہ گلزار نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ جو عمران خان کے ساتھ ناانصافی کرے گا، عوام اُسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Similar Posts