نیٹ فلکس کے مقبول شو ”ویڈنزڈے“ کا سیزن 2 کب ریلیز ہوگا؟

0 minutes, 0 seconds Read

نیٹ فلکس کے مقبول شو ”ویڈنزڈے“ کے سیزن 2 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سیزن 2 دو حصوں میں ریلیز ہوگا۔ پہلا حصہ 6 اگست 2025 کو ریلیز کیا جائے گا اور دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو نشرکیا جائے گا جس میں پہلے چار اقساط شامل ہوں گی۔

ایلون مسک کی کمپنی نے اپنے چیٹ بوٹ ’گروک‘ کی متنازع حرکت کا ملبہ ملازم پر ڈال دیا

کاسٹ میں جینا اورٹیگا (ویڈنزڈے ایڈمز)، کیتھرین زیٹا جونز (مورٹیشیا ایڈمز)، لوئس گوزمین (گومز ایڈمز)، ایما میئرز (اینیڈ سنکلیئر)، اور فریڈ آرمسن (انکل فیسٹر) جیسے اداکار واپس آئیں گے۔

اس سیزن میں اسٹیو بوشیمی، بلی پائپر، اور نوح ٹیلر جیسے نئے اداکار شامل ہوں گے۔

ایلون مسک کی بیٹی کی فیشن کی دنیا میں انٹری

جبکہ لیدی گاگا اور کرسٹوفر لوئڈ جیسے مشہور اداکار مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔

سیزن 2 میں ویڈنزڈے ایڈمز کی مزید سنسنی خیز مہم جوئی اور پراسرار واقعات دیکھنے کو ملیں گے، جن میں خوفناک کھلونے اور خاندانی راز شامل ہیں۔

ترکیہ کیخلاف بائیکاٹ مہم بھارتی فلم انڈسٹری کو بھاری پڑ گئی

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیٹ فلکس کی اس سیریز کا پہلا سیزن عالمی سطح پر بے حد مقبول ہوا، جسے ناظرین نے نہ صرف سراہا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کے مناظر اور کرداروں نے خوب دھوم مچائی۔

اب مداح ’ویڈنزڈے‘ کے سیزن 2 کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، جو پراسرار اور مافوق الفطرت مہمات سے بھرپور ہوگا۔

Similar Posts