امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک مرکز صحت کے قریب زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ مرکز صحت کی عمارت کی چھت اڑ گئی اور اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
اس حوالے سے میئر کیلیفورنیا کا بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ دھماکا کار میں یا اس کے قریب ہوا۔ کلینک میں موجود طبی عملہ محفوظ رہا۔ بم ایک چوری شدہ کار میں نصب کیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ماں بن گئیں، بچے کی تصویر بھی شیئر کردی
امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشتگردی کے پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
امریکیوں کا تارکین وطن کی مجبوری کو اپنی تفریح بنانے کا منصوبہ
انہوں نے کہا کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔