عملے کے 200 افراد سے بھرا میکسیکو نیوی کا جہاز پل سے ٹکرا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

میکسیکو کی بحریہ کا جہاز، جس پر 277 افراد سوار تھے، ہفتہ کی شام نیو یارک کے بروکلین برج سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے، نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز نے پریس بریفنگ میں بتایا۔ تمام زخمی جہاز پر سوار تھے اور حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے، رپورٹس کے مطابق۔

ایک وائرل ویڈیو میں حادثے کے عین وقت کی منظر کشی کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں کچھ لوگ ہاربر پر کھڑے ہیں اور وہ ’کواہ ٹیموچ‘ (Cuauhtemoc) جہاز کو دیکھ رہے ہیں، جو روشنیوں سے آراستہ تھا اور اس میں زیادہ تر کیڈٹس سوار تھے، یہ جہاز برج سے قریب ہوتا گیا اور 147 فٹ بلند برج سے ٹکرا کر ایک زوردار آواز پیدا ہوئی۔

ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کردیا

حادثے کے وقت، مقامی وقت کے مطابق رات 8:26 پر، سفید یونیفارم میں ملبوس کئی ملاح جہاز کے اوپر سے گرنے لگے، جبکہ کچھ نے تکلیف دہ طور پر مَسٹس کو پکڑ رکھا تھا۔

جب جہاز برج کی طرف پہنچا تو وہاں موجود لوگ بھی خوف کے مارے بھاگنے لگے اور جہاز کے قریب آتے ہی ٹکرانے کی خوفناک آواز سنی گئی۔

نیو یارک فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ بچاؤ کی کارروائیاں ابھی جاری ہیں۔

لائیو اسٹریم کے دوران میکسیکن ٹک ٹاکر گولی کا نشانہ بن کر ہلاک

’کواہ ٹیموچ‘ ایک میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز ہے جو 22 بندرگاہوں کا دورہ کرنے والا تھا اور اس کا مقصد 15 مختلف ممالک میں جانا تھا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ تربیتی جہاز نیو یارک ہاربر سے روانہ ہو رہا تھا۔

Similar Posts