جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے رہنما اشتہاری قرار

0 minutes, 0 seconds Read

اے ٹی سی اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں مسلسل غیرحاضری پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسزکی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر تحریکِ انصاف کے رہنماؤں مراد سعید، حماد اظہراورفرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جج طاہرعباس سِپرا نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Similar Posts