پاک بھارت جنگ پر فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری، بھارت کو ایک اور تھپڑ

0 minutes, 0 seconds Read

”فیک نیوز واچ ڈاگ“ نے 7 تا 10 مئی کے دوران پاک بھارت جنگی تنازع پر مبنی 48 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی خبروں کے پھیلاؤ، عوامی ذہن سازی اور جنگی برتری حاصل کرنے کی ناکام کوششوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں ”آپریشن سندور“ اور ”آپریشن بنیان مرصوص“ کے دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے چلائی گئی منظم اور جعلی خبروں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی میڈیا نے حکومتی سرپرستی میں فیک نیوز کو بطور مہلک جنگی ہتھیار استعمال کیا، تاکہ میدان جنگ کے علاوہ سچائی کے محاذ پر بھی پاکستان کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

بنگلہ دیش میں ’سلطنتِ بنگلہ‘ کا نیا نقشہ جاری، بھارت اور میانمار کے کئی علاقے شامل

رپورٹ کے مطابق منظم مہم کے ذریعے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستان میں تباہ کاریاں اور حملے دکھائے گئے، جبکہ ان جعلی خبروں کو براہ راست مودی حکومت کی پشت پناہی حاصل تھی۔ اسرائیلی آئرن ڈوم اور 2021 کی پرانی فوٹیجز کو بھارتی دفاعی نظام کے طور پر پیش کیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے نے اینیمیٹڈ میزائل حملوں کو حقیقی حملے قرار دے کر عوام کو گمراہ کیا۔

فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کی جعلی ڈیپ فیک ویڈیو نشر کی گئی جس میں اُن کی جانب سے جنگی شکست تسلیم کرنے کا تاثر دیا گیا۔ پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزارت خارجہ نے عراق میں 2007 کی فوٹیجز کو پلوامہ واقعے سے جوڑنے کی بھی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی چینلز پر پاکستانی آرمی چیف کی گرفتاری، بھارتی فوج کے پاکستان میں داخلے، اور اسلام آباد پر حملے جیسی جھوٹی بریکنگ نیوز بھی چلائی جاتی رہیں۔

بھارت کی جنگی مہم جوئی پر برطانوی پارلیمنٹ کی تحقیقی چوٹ: مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ قرار

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سری نگر میں پاکستانی ائیرفورس کے دو طیارے گرنے، جے ایف 17 اور ایف 16 طیاروں کی تباہی، اور پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری جیسی جھوٹی خبریں مستقل طور پر نشر کی گئیں۔ زی نیوز اور انڈیا ٹوڈے جیسے ادارے فیک نیوز مہم میں پیش پیش رہے۔

اس کے علاوہ جے پور میں امریکی اور اسرائیلی طیاروں کے اترنے کی جعلی اے آئی ویڈیوز بھی پروپیگنڈے کے طور پر استعمال ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی اور پاکستانی پائلٹس کی گرفتاری سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔

مودی کی عالمی سفارت کاری بری طرح ناکام، پھیلائی گئی جھوٹی خبریں بھی کام نہ آئیں: عالمی میڈیا

رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا پاکستان میں 100 شہریوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا، جبکہ عالمی میڈیا کے جنگی اعداد و شمار سے منسوب جعلی سکرین شاٹس بھی گردش میں رہے۔

سیزفائر کے بعد بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی ساکھ صفر ہو گئی۔

Similar Posts