بھارت: عمارت میں آگ لگنے سے6 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

** بھارتی شہر حیدر آباد میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے**

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، عمارت کے گراؤنڈ فلور پر جیولری کا اسٹور جبکہ بالائی منزلوں میں لوگ رہائش پزیر تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور کولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔

بھارت : کمبھ میلے میں آگ لگنے سے متعدد خیمے جل کر خاکستر

بھارت: مسافر بس میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک، 8 زخمی

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے سے 5 سال سے کم عمر والے 6 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

Similar Posts