9 ماہ سے خلائی اسٹیشن میں پھنسے خلاباز کس وقت زمین پر اتریں گے؟

0 minutes, 0 seconds Read

انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر 9 ماہ سے زیادہ عرصے سے پھنسے ہوئے دو امریکی خلابازوں کی واپسی کے حوالے سے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے تصدیق کی ہے کہ یہ جوڑی منگل 18 مارچ شام کو زمین پر واپس آجائیں گے۔

عالمی میڈیا کے مطابق بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز کو ایک اور امریکی خلاباز اور ایک روسی خلا باز کے ساتھ اسپیس ایکس کریو ڈریگن کرافٹ پر سوار ہو کر زمین پر واپس لایا جائے گا، جو اتوار کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر پہنچا تھا۔

خلابازوں کی یہ جوڑی گزشتہ سال جون سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر ہے جب بوئنگ اسٹار لائنر خلائی جہاز میں پہلے عملے کے سفر پر تجربے ے دوران خرابی سامنے آئی تھی اور اسے زمین پر واپس پرواز کے لیے ان فٹ سمجھا گیا تھا۔

امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے اتوار کی شام کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے فلوریڈا کے ساحل پر خلابازوں کے متوقع سمندری اتراؤ کو ، فلوریڈا کے وقت کے مطابق تقریباً 5:57 بجے تک آگے بڑھایا ہے جو اس سے قبل بدھ کے بعد متوقع تھا۔

خلائی ایجنسی نے کہا کہ اپ ڈیٹ کردہ واپسی کا ہدف خلائی اسٹیشن کے عملے کے ارکان کو ہینڈ اوور ڈیوٹی مکمل کرنے کا وقت دیتا ہے جبکہ ہفتے کے آخر میں متوقع کم سازگار موسمی حالات سے قبل آپریشنل لچک فراہم کرتا ہے۔

Similar Posts