بالی وڈ کے لیے تیار؟ ٹام کروز کی ہندی بولنے کی کوشش وائرل

0 minutes, 1 second Read

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز، جو ”مشن امپاسیبل“ سیریز کے مرکزی ہیرو کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، اب بالی ووڈ میں جلوہ گر ہونے کے خواہاں ہیں۔

حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ہندی زبان بولنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’گلاس ورکر‘‘ کی امریکی سینما گھروں میں نمائش

ویڈیو میں ٹام کروز محبت بھرے انداز میں کہتے ہیں،
”میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں!“

یہ جملہ نہ صرف مداحوں کے دل جیت گیا بلکہ دنیا بھر میں ان کی عاجزی اور سیکھنے کی لگن کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔

ٹام کروز نے اپنی ایک گفتگو میں اعتراف کیا کہ وہ بچپن سے ہی موسیقی، رقص اور ڈرامائی مناظر سے بھرپور فلموں کے مداح رہے ہیں۔

ایلون مسک کی کمپنی نے اپنے چیٹ بوٹ ’گروک‘ کی متنازع حرکت کا ملبہ ملازم پر ڈال دیا

انہوں نے کہا، ”مجھے بالی ووڈ فلمیں بے حد پسند ہیں، ان کا انداز، ان کی جذباتیت، اور ان میں شامل توانائی لاجواب ہوتی ہے۔ میں ضرور چاہوں گا کہ مستقبل میں کسی بھارتی فلم کا حصہ بنوں۔“

ٹام کروز کے مطابق، بالی ووڈ میں کام کرنا ان کے فلمی خوابوں کی فہرست میں شامل ہے، اور وہ اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے عملی قدم بھی اٹھا رہے ہیں، جیسا کہ ہندی سیکھنے کی کوشش۔

پاکستانی ڈاکیومنٹری ’ہنگنگ بائے اے وائر‘کانز فلم فیسٹیول میں شامل

دوسری جانب، ٹام کروز کی نئی فلم ”مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ“ نے بھارت میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔

17 مئی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے صرف پہلے دن میں ہی 17.45 کروڑ روپے کا بزنس کر کے 2025 کی سب سے بڑی ہالی ووڈ اوپننگ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

یہ فلم کانز فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی، جہاں ٹام کروز کی جذباتی تقریر اور ان کا جذباتی انداز بھی خوب سراہا گیا۔

Similar Posts