نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے، ماں کی حالت تشویشناک ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں میں دو بہنیں اور ایک بھائی شامل۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ مریم 6 سالہ حریم اور چار سالہ یومان شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور خاتون کو فوری طبی امداد کے لئے قاضی حسین احمد میموریل اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔
لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 5 افراد جاں بحق
پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ مٹھائی کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
گھر کے سربراہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں شک ظاہر کیا کہ کھانے میں کوئی زہریلی شے گرگئی ہو گی جس کے نتیجے میں بچے جاں بحق اور اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے۔