شبیر جان کی بیٹی نے ان کی قسمت کیسے کھولی؟

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار شبیر جان نے اعتراف کیا ہے کہ یشمیرہ کی موجودگی نے ان کی زندگی میں خوشی اور کامیابی کا ایک نیا باب کھولا ہے۔

شبیر جان نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی زندگی کے اہم پہلوؤں پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز، زندگی کی مشکلات اور اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔

عابدہ پروین کے پاؤں چھونے پر سوشل میڈیا تحسین سکینہ پر سیخ پا

شبیر جان نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی سے دو بیٹیاں ہیں، اور اس کے باوجود وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ تاہم، جب یشمیرہ ان کی زندگی میں آئی تو ان کی دنیا بدل گئی۔

شبیر جان نے اپنی بیٹی کی موجودگی کو اپنی خوش قسمتی کا سبب قرار دیا اور کہا کہ یشمیرہ کی آمد سےان کی زندگی میں خوشی اور سکون بھی شامل ہوگیا۔

یاسر حسین کے نادیہ خان کو ریٹنگ دینے پرطنز کے نشتر

شبیر جان نے کہا کہ جب یشمیرہ کی پیدائش 20 سال پہلے ہوئی، تو ان کی مالی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی۔ وہ ان کے لیے اس لحاظ سے خوش قسمت تھیں اور ان کی آمد نے ان کی تقدیر بدل دی۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ ان کے پہلے سے بیٹیاں نہیں تھیں، لیکن ان کی تیسری بیٹی نے واقعی ان کی تقدیر بدل دی۔

”جے فار جاوید جے فار جہنم“: نادیہ حسین کی نئی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

یاد رہے کہ شبیر جان کی دوسری اہلیہ فریدہ شبیر بھی ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت ہیں، اور ان سے شبیر جان کی دو اولادیں ہیں۔ ان کی بیٹی یشمیرہ نے کچھ ڈراموں میں کام کیا، جن میں مشہور ڈرامہ غیر شامل ہے، لیکن شادی کے بعد انہوں نے انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔

Similar Posts