کومت رواں مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں مالی سال کے لیے عبوری جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.68 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ حکومت نے مالی سال کے آغاز میں 3 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا تھا۔ یوں ہدف اور حاصل کردہ گروتھ کے درمیان واضح فرق سامنے آیا ہے، جو معیشت میں درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی منظوری کے بعد یہ عبوری اعداد و شمار حتمی معاشی جائزے کا حصہ بنیں گے۔