فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے ؟

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی حکومت نے آپریشن بُنیان مرصوص اور معرکہ حق میں دلیرانہ قیادت اور دشمن کو شکست فاش دینے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ترقی دے کر انہیں فیلڈ مارشل تعینات کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی ہے، اُنہیں یہ عہدہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی شاندار کامیابی کے بعد دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان میں صرف جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل تھے جنہوں نے بطور صدر خود کو اِس عہدے پر ترقی دی تھی۔

فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہوتا ہے؟

فیلڈ مارشل کسی بھی فوج کا سب سے اعلیٰ منصب یا عہدہ ہوتا ہے، گو کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ علامتی ہوتا ہے لیکن عزّت و توقیر کے حوالے سے یہ بہت نمایاں ہوتا ہے، یہ عہدہ فائیو اسٹار جنرل کے برابر ہوتا ہے اور عام طور پر بری فوج میں جنگ کے دوران نمایاں یا غیر معمولی خدمات پر عطا کیا جاتا ہے۔

حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی

صدر، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد

فیلڈ مارشل عموماً فوج کے کمانڈر انچیف یا اعلیٰ کمانڈر کے طور پر کام کرتا ہے اور علامتی طور پر اُسے بہت عزت دی جاتی ہے۔

اس وقت پاکستان فوج میں صرف 2 فور اسٹار جنرل ہیں جن میں ایک آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دوسرے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ہیں لیکن آرمی چیف اب فائیو اسٹار جنرل بن گئے ہیں اور فور اسٹار جنرل جنرل ساحر شمشاد مرزا ہیں۔

فور اسٹار جنرلز کو جنرل کہا جاتا ہے، اس وقت پاکستان فوج میں 2 جنرلز، 30 لیفٹیننٹ جنرلز اور 184 میجر جنرلز ہیں۔

پاکستان میں کتنے فیلڈ مارشل گزرے؟

اس سے پہلے پاکستان میں ایوب خان واحد فیلڈ مارشل تھے، 1958 میں جنرل محمد ایوب خان کی مدت ملازمت ختم ہوئی تو 1959 میں صدارتی کابینہ نے انہیں 1959 میں فیلڈ مارشل بنانے کی منظوری دی تھی، اس وقت وہ ملک کے صدر بھی تھے۔

فیلڈ مارشل کا رینک عام طور پر جنگ میں بڑی فتوحات پر کسی افسر کو دیا جاتا ہے، اس رینک کے ساتھ کوئی اضافی مراعات نہیں ملتیں۔

بھارت میں جنرل مانک شاہ کو فیلڈ مارشل کا رینک اس وقت دیا گیا تھا جب انہوں نے پاکستان توڑنے میں کلیدی فوجی کردار ادا کیا تھا۔ بھارت کے خلاف حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کو وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ دن قبل 1971 کا بدلہ قرار دیا تھا۔

سری لنکا میں بھی ایک جنرل کو 2015 میں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

Similar Posts