ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

0 minutes, 0 seconds Read

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں یادگار چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت گل محمد اور شہزاد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو یادگار پولیس چوک پر تعینات تھے۔ دونوں اہلکار قریبی دکان پر جارہے تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

واقعے کے بعد حملہ آور موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ شہید اہلکاروں کی میتیں کلاچی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Similar Posts