شگفتہ اعجاز کا وزن کم کرنے کے بعد نیا روپ، دل چھو لینے والا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کی معروف اور باوقار اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حالیہ دنوں میں اپنے نئے روپ سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ وزن میں نمایاں کمی کے بعد ان کا نیا انداز، اعتماد اور خوبصورتی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک شوٹنگ سیٹ سے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سرخ ساڑھی پہنے ہوئے نہایت پرکشش نظر آئیں۔ ان تصاویر کے ساتھ دیا گیا ان کا جذباتی اور متاثرکن کیپشن بھی لوگوں کے دلوں کو چھو گیا!

یہ کیپشن نہ صرف ان کی اندرونی قوت اور حوصلے کا عکاس ہے بلکہ اس بات کا بھی اظہار ہے کہ وہ شوہر کی وفات کے بعد ایک نئے حوصلے اور عزم کے ساتھ زندگی کی طرف لوٹ رہی ہیں۔

میں نے آپ کو معاف نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شگفتہ اعجاز ناقدین پر برہم

شگفتہ اعجاز کے شوہر، یحییٰ صدیقی، طویل عرصے تک کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے کے بعد وفات پا گئے تھے۔ اس ذاتی سانحے کے بعد اداکارہ نے نہ صرف جذباتی صدمہ جھیلا بلکہ خود کو ظاہری اور باطنی طور پر بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات بھی کیے۔

شوہر کے انتقال کے بعد شگفتہ اعجازکا پہلا پیغام وائرل

مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے نئے روپ کو خوب سراہا۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ماشاءاللہ!‘ جبکہ ایک اور نے لکھا، ’زبردست تبدیلی اور زبردست کم بیک!‘

Similar Posts