پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کے قیام کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کر کے اپنی امن پسند پالیسی کا اعادہ کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے عسکری افسران کے درمیان رابطے کے لیے ایک مؤثر مکینزم موجود ہے جو فعال طور پر کام کر رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت سے آگاہ کیا، مگر سوال یہ ہے کہ کیا بھارت بھی اسی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟
جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج
بین الاقوامی جریدے ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق حالیہ بھارتی میزائل حملے کے بعد پاکستان نے اپنے دفاع تک محدود اور محتاط ردعمل دیا۔ پاک فضائیہ نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، تاہم پاکستان نے کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
مودی حکومت کا سکھ دشمن ایجنڈا، کرتارپور بندش کے بعد بھارتی شہریوں پر جاسوسی کے الزامات
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان نے سیزفائر کا احترام کر کے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے، جب کہ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔