لاہور پولیس کی انویسٹی گیش ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی کو لاہور مقدمات میں شامل تفتیش کرے گی۔
گزشتہ روز بانی نے پولی گرافک ٹیسٹ اور شامل تفتیش ہونے سے انکار کیا تھا، آج انویسٹی گیشن ٹیم دوبارہ بانی کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کرے گی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم عمران خان کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرے گی۔
عمران خان کب رہا ہوں گے؟ فیصل واوڈا نے بڑی خبر دے دی
تفتیشی ٹیم میں انسپکٹرمحمداسلم، انسپکٹرمحمدعالم اور انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فرانزک یونٹ کے عابد ایوب شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی شرط رکھی تھی۔
عمران خان نے ڈیل کی تردید کی ہے، ن لیگ سے کوئی بات نہیں ہوگی، علیمہ خان
خیال رہے کہ 15 مئی کو لاہور کی انسداد دہشتگرد عدالت نے عمران خان کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک کروانے کا حکم دیا تھا۔