بلوچستان میں اسکول وین پر حملے کے بعد خیبرپختونخوا میں پولیس حرکت میں آگئی ہے، تعلیمی اداروں کے لیے جامعہ سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔
ایڈوائزری کے متن میں تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسکولوں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا موثر نظام، تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈز کی تعینات کی جائے اورایمرجنسی الرٹ سسٹم اور ایزٹ پلان مرتب کیا جائے۔
محکمہ تعلیم کے سپیشل سیکرٹری قیصر عالم کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ سیکورٹی پلان ترتیب دے رہے ہیں۔
ایڈوائزری متن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا موثر نظام بنایا جائے اور تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کی جائے۔
ایڈوائرزی میں اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کہ اسکولوں سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب لازمی، سیکیورٹی کے حوالے سے طلباء کے لیے سیشنز کا انعقاد اورایمرجنسی الرٹ سسٹم اور ایزٹ پلان مرتب کیا جائے۔
اسپیشل سیکرٹری محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا قیصرعالم کی آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد سیکورٹی پر توجہ دی گئی تھی اور تمام ڈی ای اوز کو سیکیورٹی سروے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
قیصر عالم نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ سیکورٹی پلان ترتیب دے رہے ہیں اورمحکمہ تعلیم خیبرپختونخوا تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔