سیالکوٹ تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقے محلہ بلووال روڈ پر ایک کار سے دو برہنہ لاشیں برآمد ہونے کے لرزہ خیز واقعے کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ ایک غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ ہے، جس میں شوہر نے بیوی اور اس کے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم محمد عمران نے اپنی بیوی ثناء عمران اور اس کے مبینہ دوست احتشام عرف راجہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد محمد عمران دونوں لاشوں کو کار میں ڈال کر ٹھکانے لگانے کے لیے روانہ ہوا، تاہم راستے میں کار ایک کھمبے سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے بعد محمد عمران موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ دونوں لاشیں کار میں موجود پائی گئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔