’ہم گوبر کھانے موتر پینے والے لوگ نہیں‘: بھارتی لڑکی مودی کی پالیسیوں پر پھٹ پڑی

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت میں ایک نوجوان لڑکی کی جانب سے نریندر مودی اور ان کی جنگجویانہ پالیسیوں کے خلاف کھلے عام تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ نوجوان لڑکی نے پاکستان پر حملے کے فیصلے کو غیر منطقی، غیر ضروری اور عام عوام کے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دے دیا۔

نوجوان لڑکی نے جذباتی انداز میں سوال اٹھایا کہ ’کیا ہم نے آپ سے کہا تھا کہ پاکستان پر حملہ کرو؟ کیا اس حملے کے بعد بھارت میں ترقی کے دروازے کھل گئے؟‘

لڑکی کا کہنا تھا کہ بھارتی نوجوانوں کو جنگ نہیں بلکہ اچھی تعلیم، معیاری اسپتال، روزگار کے مواقع اور کسانوں کے لیے سہولتیں درکار ہیں۔ ہمیں مندر نہیں، اچھی یونیورسٹیاں چاہئیں تاکہ دیش ترقی کرے۔

چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج نے باغیوں کی آڑ میں 36 افراد کو قتل کردیا

نوجوان خاتون نے مزید کہا کہ ہم گوبر کھانے، موتر پینے والے لوگ نہیں ہیں۔ ہم کسانوں کی پیداوار کھاتے ہیں اور ان کے حق میں بولیں گے۔ کسانوں کی سستی فصلوں کو خرید کر بڑے مالز میں مہنگے داموں بیچا جاتا ہے اور سارا پیسہ مودی سرکار کی جیب میں جاتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل اب ہندوتوا نظریے اور انتخابی فائدے کے لیے بنائے گئے منصوبوں سے بیزار ہو چکی ہے۔

جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی نوجوان نسل اب مودی سرکار کی انتہاپسند پالیسیوں کو مسترد کر رہی ہے، اور یہ ویڈیو اسی عوامی بیداری کا ثبوت ہے۔ بھارتی حکومت کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

Similar Posts