شام کے وسطی صوبے حمص سے تعلق رکھنے والے ایک شامی جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ”ٹرمپ احمد السطوف“ رکھ دیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت خراجِ تحسین پیش کرنے کے طور پر کیا گیا جب ان کی جانب سے شام پر عائد چند امریکی پابندیوں پر نرمی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق، اس جوڑے نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ٹرمپ نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے دورے کے دوران دمشق پر عائد مخصوص امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس اعلان نے نہ صرف عالمی بلکہ عرب میڈیا میں بھی خاصی توجہ حاصل کی۔
ٹرمپ نے جنوبی افریقی صدر پر سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام لگا دیا، رومافوسا نے حساب برابر کردیا
نومولود کے والد نے مقامی انٹرویو میں بتایا کہ ہم بہت طویل عرصے سے تکلیف میں ہیں۔ شاید یہ ایک اشارہ ہے کہ حالات بدلنے والے ہیں۔
شام میں سرعام پھانسی چڑھائے گئے صیہونی جاسوس کی چیزیں 60 سال بعد اسرائیل کو واپس مل گئیں
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بیٹے کا نام ٹرمپ پر رکھنا ان کے لیے کئی برسوں کی مشکلات کے بعد امید کا اظہار ہے۔
بھارت: 7 ماہ میں 25 شادیاں کرکے لوٹنے والی دلہن پکڑی گئی
شامی جوڑے کے اس اقدام نے میڈیا اور سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ حاصل کرلی اور سوشل میڈیا صارفین کے جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔