کتوں کے مالک زیادہ چست کیسے ہوتے ہیں؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف

0 minutes, 0 seconds Read

ایک حیران کن تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 10 میں سے تقریباً 7 کتے کے مالکان یہ بتاتے ہیں کہ ان کے کتے ہی وہ سب سے بڑی وجہ ہیں جو انہیں جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے باہر نکلنے پر مجبور کرتے ہیں۔

ایک سروے میں، جس میں 1,000 کتے کے مالکان نے حصہ لیا، یہ بات سامنے آئی کہ 40 فیصد مالکان اپنے کتے کو خاندان کے افراد سے زیادہ متاثر کن پاتے ہیں، اور کچھ تو اپنے کتے سے زیادہ تحریک پاتے ہیں یا متحرک رہتے ہیں بنسبت مشہور شخصیات یا ذاتی ٹرینرز کے۔

کتے نادیدہ چیزوں پر کیوں بھونکتے ہیں، انہیں کیا نظر آتا ہے؟

یہ تحقیق اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ کتوں کا مالکان کی زندگی میں ایک اہم کردار ہے، جو انہیں زیادہ فعال یا فزیکل ایکٹیوٹی بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ زیادہ تر مالکان نے یہ بتایا کہ وہ اپنے کتے کی موجودگی یا جب وہ دروازے کے قریب آکر ان کے لیے پٹہ اٹھاتے ہیں، تو وہ انہیں باہر چلنے کے لیے ترغیب دیتے ہیں یا کہہ رہے ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ کتے کے مالکان غیرمالکان کے مقابلے میں زیادہ جسمانی سرگرمیاں کرتے ہیں۔ کتے کے مالکان اوسطاً ہفتے میں 240 منٹ جسمانی سرگرمی کرتے ہیں، جب کہ غیر مالکان 180 منٹ کرتے ہیں۔

گرے راوچر کے نمائندہ نے کہا، ’دنیا بھر میں روزانہ کتوں کی محبت ہمیں جسم اور دماغ دونوں کے لیے حرکت کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حرکت کرنے کی طاقت محسوس کرنے کی ترغیب دینا ہے۔‘

کتوں کی انسان سے وفاداری کب شروع ہوئی؟ حیرت انگیز انکشاف

تحقیق نے یہ بھی واضح کیا کہ کتے کے ساتھ چلنے سے ذہنی صحت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔ آٹھ میں سے سات لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ چلنے کے بعد وہ کم تناؤ محسوس کرتے ہیں اور خوشی کا تجربہ کرتے ہیں۔ کتے کے مالکان غیر مالکان کے مقابلے میں ذہنی سکون کے مجموعی اشاریوں میں 20 فیصد زیادہ سکور حاصل کرتے ہیں۔

اس تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ کتے کے ساتھ چلنے کے دوران سماجی فوائد ہیں، کیونکہ 72 فیصد مالکان کا کہنا تھا کہ وہ چلتے وقت دوسروں سے بات چیت کرنے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں، اور78 فیصد کا یہ ماننا تھا کہ اس سے ان کے موڈ میں بہتری آتی ہے۔

کتے انسانوں کو چاٹتے کیوں ہیں؟

ہیلے جاروس، ذہنی صحت کے ادارے ’Mind‘ کی جسمانی سرگرمیوں کی سربراہ نے کہا، ’ہم نے دیکھا ہے کہ باقاعدہ جسمانی سرگرمی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ لیکن جب آپ ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہوں تو حرکت کرنے کی ترغیب پانا یا اس کی طرف راغب مشکل ہو سکتا ہے۔ اس میں کون بہتر مدد کر سکتا ہے، سواۓ ہمارے پیارے کتے کے؟‘

Similar Posts