** مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والوں کا پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے، اور اس حوالے سے سب سے پہلے نواز شریف کا پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے کیونکہ وہ ماضی میں پاک بھارت کشیدگی پر خاموش رہے۔**
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام نے 8 فروری 2024 کے انتخابات میں بانی پی ٹی آئی اور شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کی اخلاقی حیثیت نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج میں بھی جعلسازی کر سکتی ہے اس لیے پہلے راجکماری مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائے۔
بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ: تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیرون ملک کوئی جائیداد یا اثاثہ موجود نہیں اور سپریم کورٹ نے انہیں پہلے ہی صادق و امین قرار دیا ہے۔