وزیراعظم سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، جاری اصلاحات پر اطمینان کا اظہار

0 minutes, 0 seconds Read

وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان میں جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پرگفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ملاقات میں حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ میکرو اکنامک سطح پراصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے۔

وفد نے پاکستان کے اصلاحات اور معاشی استحکام و ترقی میں آئی ایم ایف کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا اظہار کیا۔

Similar Posts