امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے مستقبل میں کسی بھی حملے کا براہ راست ذمہ دار ایران ہوگا۔
ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلٹ فارم ٹروتھ سوشل میڈیا دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ اب سے امریکہ حوثیوں کے کسی بھی حملے کو خود ایران کا حملہ تصور کرے گا۔ ایران حوثیوں کے اقدامات کا ذمہ دار ہوگا اور اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے ہفتے کے روز یمن پر اپنی نئی مدت کے پہلے امریکی حملے کے بعد یہ بیان جاری کیا ہے جس میں 53 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوئے۔
امریکا کا یمن پر فضائی حملہ ، حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے
اس کے جواب میں حوثیوں نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر دو حملوں کا دعویٰ کیا اور یمن کے ان کے زیر کنٹرول علاقوں میں احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
ٹرمپ کا یمنی حوثیوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم، فضائی حملے میں 15 ہلاک
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا، مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈ بھی اٹھائے رکھے تھے۔