آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار کو ویزا بحران کا سامنا ہے۔
مودی سرکار کے نام نہاد دعوؤں کے باوجود امریکہ کے بھارت سے اسٹریٹجک تعلقات کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے بھارتی طلبہ کی اجتماعی ویزا ریجیکشن مودی سرکار کے لیے عالمی سطح پر رسوائی کا سبب بن گئی۔
امریکہ میں بھارتی طلبہ کی تعداد میں 70 تا 80 فیصد کمی سے متعلق این ڈی ٹی وی نے رپورٹ جاری کی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت میں امریکی ویزا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، امریکی ویزا سلاٹس کے وعدے کے باوجود معاملہ کشمکش کا شکار ہے جس کے باعث بھارتی طلبہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
ریٹائرمنٹ کا دباؤ، مودی کی ناکام پالیسیوں کی بدولت بی جے پی کیلئے بوجھ بننے لگا
این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اپوائنٹمنٹ سلاٹس کی بندش اور مسترد کیے جانے میں اضافے کے باعث امریکی ویزا میں 80 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، ویزا سلاٹس جلد جاری نہ ہوئے تو ہزاروں بھارتی طلبہ کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ہزاروں طلبہ کی ناکامی پر مودی سرکار پر شدید سیاسی دباؤ ہے، ہر کیس میں دفعہ 214(b) کے تحت ویزا مسترد کیا گیا، امریکہ کا بھارتی طلبہ کی وطن واپسی پر شکوک کا اظہار ہے۔
مودی انتظامیہ کی سنگدلی ،اڈیشہ میں جنسی ہراسانی کی شکایت کے باوجود خاموشی، طالبہ کی خود سوزی
امریکہ کے ہاتھوں بھارتی طلباء کو بار بار ٹھکرائے جانے کے بعد بھارت کا وشو گرو کا خواب چکنا چور ہو گیا، بھارت کی نام نہاد نوجوان برین فورس کو روک کر امریکہ نے مودی سرکار کی سافٹ پاور کا پول کھول دیا۔
امریکہ کا بھارتی طلبہ پر عدم اعتماد مودی سرکار کی خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
”میڈ اِن انڈیا“ کا فریب بے نقاب، مودی سرکار کا خود کفالت کا خواب چینی ماہرین کا محتاج نکلا
مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات اور ظالمانہ پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔ مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث امریکہ بھارت سے فاصلہ اختیار کرنے کی کوشش میں ہے۔