کراچی: ایف بی ایریا میں بدبخت بیٹوں نے والد کو قتل کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں قتل کی ہوئی ایسی لرزہ خیز واردات جسے سن کر اپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے دو سگے بیٹوں نے مل کر باپ کو چھریوں کے وار سے اس بات پر قتل کردیا کہ وہ کمانے کے لئے کہتا تھا۔

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں قتل کی ہوئی ایسی لرزہ خیز واردات جسے سن کر اپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے دو سگے بیٹوں نے مل کر باپ کو چھریوں کے وار سے اس بات پر قتل کردیا کہ وہ کمانے کے لئے کہتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ والد سے اکثر جھگڑا ہوتا تھا باپ کو پہلے کھانا کھلایا ، اسکے بعد ایک بھائی نے منہ پر تکیہ رکھا دوسر نے تیز دھار چھرے سے 17 وار کئے

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاش بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے لے جا رہے تھے، پولیس نے ملزمان کو روک کر تلاشی لی تو بوری سے لاش ملی، مقتول کے دونوں بیٹوں ابراہیم اور افضل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے تحقیقات مکمل کر کے ملزمان کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Similar Posts