ایشیا کپ؛ ٹرافی نہ ملنے پر بھارت آگ بگولہ، محسن نقوی کیخلاف سازش شروع

0 minutes, 0 seconds Read
بی سی سی آئی ایشین چیمپئن بننے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے پر آگ بگولا ہوگیا۔ بھارت ایشین کرکٹ کونسل میں سازش کے بیج بونے لگا۔ بھارتی بورڈ  کی جانب سے اے سی سی صدر محسن نقوی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل دو گروپس میں تقسیم ہوچکی ہے۔ٹیسٹ ممالک میں سے بنگلا دیش پاکستان کے ساتھ ہے جب کہ سری لنکا بھارت کی جانب ہے تاہم افغانستان کبھی ایک طرف تو کبھی دوسری طرف چلاجاتا ہے۔

دوسری جانب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، بی سی سی آئی سے نہ معافی مانگی نہ مانگوں گا، اگر بھارت واقعی ٹرافی وصول کرنا چاہتا ہے کہ بھارتی  کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے ٹرافی وصول کرلے۔

Similar Posts