شمالی ایران میں 5.4 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

0 minutes, 0 seconds Read

شمالی ایران میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق، شمالی ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلہ زمین کی 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جب کہ اس کا مرکز قریہ قرن‌آباد کے مشرق میں 31 کلومیٹر اور شہر گرگان سے 46 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ گرگان کی آبادی 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی نقصان یا عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

امریکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

تاہم مقامی انتظامیہ نےعلاقے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

ماہرین کے مطابق آفٹر شاکس کا خدشہ موجود ہے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Similar Posts