کراچی: منگھو پیر میں فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 6 افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 6 افراد زخمی ہوگئے، جھگڑا بلڈرز مافیا اور رہائشیوں کے درمیان پیش آیا 4 افراد ڈنڈے اور پتھر لگنے سے زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق منگھو پیر میں فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق جھگڑا بلڈرز مافیا اور رہائشیوں کے درمیان پیش آیا ہے۔

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ، 3 افراد قتل، 5 زخمی

بنوں میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، کمسن بیٹا زخمی

پولیس کے مطابق جھگڑے میں 4 افراد ڈنڈے اور پتھر لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال کرکے مزید کاررائی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب بہادرآباد پلے گرائونڈ کے قریب پیسوں کے لین دین پر تنازعے پر چاچا یوسف نے فائرنگ کرکے بھتیجے آصف کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

Similar Posts