میاں چنوں میں نجی کلینک میں چیک اپ کے لیے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ڈاکٹر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میاں چنوں کے ایک نجی اسپتال میں چیک اپ کے لئے آنیوالی خاتون کے ساتھ ڈاکٹر نے مبینہ طور پر اپنے پیشے کا غلط استعمال کرتے ہوئے نازیبا حرکات کیں۔
خاتون کے شور مچانے پراس کا شوہرموقع پر پہنچا اور پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر رفیق گجر کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے روتے ہوئے میڈیا سے انصاف کی اپیل کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، مزکورہ ڈاکٹر نے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔