الحمراآرٹ کونسل میں ”جاگ اٹھا ہے پاکستان“ کے نام سے پروقار تقریب میں پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گلوکاروں نے ترانے گا کر سحر میں جکڑلیا۔
پاک فوج اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو معروف اور نوجوان گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کر کے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر نامور اداکاروں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاک فوج نے پوری قوم کا سرفخرسے بلند کردیا۔
”جاگ اٹھا ہے پاکستان“ کے نام سے پروقار تقریب میں معروف ورسٹائل گروپ نے کشمیر سمیت پاکستان کے تمام صوبوں کا کلچر پیش کیا۔
معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین، آئی ایس پی آر کا شاندار نغمہ ریلیز
تقریب میں معروف گلوکار شوکت علی کے نواسے نے ملکہ ترنم نورجہاں کا 1965 کی جنگ میں گایا گیا ترانہ سنا کرسب کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا۔
پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک کم عمر لڑکے نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مشہورہونے والے گانے کو سارہ جبین نے گا کر سما باندھ دیا۔