امریکہ ریاست کینٹکی میں گزشتہ ہفتے آنے والے EF-4 نامی خطرناک طوفان کے باعث ایک امریکی جوڑا اپنے ایک ایک بازو سے محروم ہوگیا۔
این بی سی کی رپورٹ کے مطابق لاورل کاؤنٹی کے رہائشی پال اور گیل کلائن طوفان کے دوران ایک دوسرے کو پکڑے ہوئے تھے، ہوا کی شدت اتنی تھی کہ دونوں نے اپنے بازو کھو دیے۔
رپورٹ کے مطابق پال اور گیل کلائن کی بھتیجی برینڈی بومَن نے اپنے چچا اور چچی کے بارے میں بتایا کہ جب انہیں تلاش کیا گیا تو وہ ایک دوسرے کو تھامے ہوئے تھے، اسی لیے انہوں نے اپنے مخالف بازو کھو دیے، کیونکہ وہ ایک دوسرے کو تھامے ہوئے تھے۔
بومَن کے مطابق، جب 16 مئی کو طوفان آیا تو دونوں بیڈروم میں موجود تھے۔ ایک پڑوسی نے جوڑے کو مدد کے لیے پکارنے کی آواز سنی اور فوراً وہاں پہنچ کر انہیں ہال وے میں نکالا۔
فسادی میڈیا، ناکام دعوے: امریکی پروفیسر نے بھارت کی حقیقت بے نقاب کر دی
گیل کلائن کی ایک اور بھتیجی ٹیلر بیکر نے بتایا کہ اس پڑوسی نے فوری طور پر انکے بازو پر پٹی باندھی جس کے باعث خون زیادہ نہیں بہا۔
ایئرلائن نے کمپنی ملازمین سے بڑھائی گئی تنخواہ واپس مانگ لی
رپورٹ کے مطابق جوڑے کو لندن کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں مسٹر کلائن کی حالت ٹھیک بتائی گئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور جگر اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا ہے اور ان کے سر میں اسٹپلز لگائے گئے ہیں۔