ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باڈی بلڈرز کو اچانک دل کی بیماری سے موت کا خطرہ عام لوگوں کے مقابلے میں دوگنا ہوتا ہے۔
اس تحقیق کے مطابق، زیادہ پٹھے بنانے کی کوشش انسان کی زندگی کو کم کر سکتی ہے، اور اس کا نتیجہ دل کی بیماریوں کی صورت میں نکلتا ہے۔
جین زی میں نیا نفسیاتی مسئلہ، نوجوان روبرو گفتگو سے کیوں کترا رہے ہیں؟
یہ تحقیق 20,286 مرد باڈی بلڈرز پر کی گئی، جو 2005 سے 2020 کے درمیان کم از کم ایک باڈی بلڈنگ مقابلے میں حصہ لے چکے تھے۔
اس تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ ان باڈی بلڈرز میں سے 40 فیصد کی موت دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوئی۔
شدید گرمی راتوں کو خطرناک حد تک گرم بنا رہی ہے، صحت کو لاحق خطرات کیا؟
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان باڈی بلڈرز کی اوسط عمر 45 سال تھی، اور وہ لوگ جو سخت تربیت کرتے تھے اور پٹھے بڑھانے کے لیے انتھائی محنت کرتے تھے، ان میں دل کی بیماری کا خطرہ پانچ گنا زیادہ تھا۔
سب سے زیادہ موتیں شمالی امریکہ (خاص طور پر امریکہ) سے ہوئیں، اس کے بعد یورپ، ایشیا، افریقہ، جنوبی امریکہ اور اوشیانیا کا نمبر آیا۔
بچوں میں ہیموگلوبن بڑھانے والی 5 غذائیں
کچھ باڈی بلڈرز کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل کی شریانوں کی بیماری اور دل کی دیواروں کا موٹا ہونا ظاہر ہوا۔ اس کے علاوہ، کچھ باڈی بلڈرز نے دواؤں کا غلط استعمال کیا جس سے دل پر دباؤ بڑھا اور اس کی ساخت تبدیل ہوئی۔
تحقیق کے شریک مصنف مارکو ویچیاٹو، جو اسپورٹس میڈیسن کے ماہر ہیں، نے کہا کہ ”باڈی بلڈنگ میں سخت تربیت، وزن کم کرنے کے تیز طریقے اور دواؤں کا استعمال صحت پر برا اثر ڈال سکتے ہیں۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”جسمانی قوت اور خوبصورتی حاصل کرنا ایک اچھا مقصد ہو سکتا ہے، مگر اس کے لیے اپنی صحت کو خطرے میں ڈالنا درست نہیں۔“
تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ باڈی بلڈنگ کی دنیا میں ذہنی دباؤ اور جسم کے بارے میں غیر تسلیمی کی حالت بھی مسائل پیدا کر سکتی ہے، جو مجموعی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔