بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان بھارت سے ٹکرانے کو تیار، کراچی سے کتنا دور ؟

0 minutes, 0 seconds Read

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی وسطیٰ بحیرہ عرب میں موجود دباؤ کا نظام شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس ڈپریشن کا مرکز 17.1 ڈگری شمالی اور 73.0 ڈگری مشرقی طول بلد پر موجود ہے، جو کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب واقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ساحلی علاقے کونکن سے آج دوپہر کے قریب ٹکرا سکتا ہے۔

بحیرہ عرب میں طوفان بننے کا خدشہ، پاکستانی ساحلوں کو کتنا خطرہ؟

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو اس ڈپریشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

Similar Posts