قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج ہوگا، سیاسی اور عسکری اعلیٰ قیادت کے ساتھ اپوزیشن بھی شرکت کرے گی

0 minutes, 0 seconds Read

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری قیادت اور انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

اجلاس کے لیے قومی اسمبلی ہال کو چیمبر بنانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے، جو طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس رمضان کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے شیڈول میں تبدیلی کے بعد آج منعقد ہو رہا ہے۔

غیرمتعلقہ افراد کو سیاست سونپ دی گئی، جن کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف

اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

یہ ان کیمرہ اجلاس ہوگا، جس میں عسکری قیادت ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دے گی۔ اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے بھی شریک ہوں گے، جبکہ متعلقہ اراکین کابینہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کو مسترد کردیا

سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران کسی غیر متعلقہ فرد کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ میڈیا کے جاری کردہ کارڈز بھی غیر مؤثر قرار دیے گئے ہیں۔

مزید برآں، اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہال میں موبائل فون لے جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ اجلاس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Similar Posts