صادق آباد: ڈاکوؤں نے 2 مغوی نوجوانوں کی ویڈیو جاری کر دی

0 minutes, 0 seconds Read

صادق آباد میں ڈاکوؤں نے بھونگ کے رہائشی 2 مغوی نوجوانوں کی ویڈیو جاری کردی ہے، پولیس نے کچے میں آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو شاہنواز کوش کو گرفتار کرلیا۔

زرائع کے مطابق صادق آباد میں ڈاکوؤں نے بھونگ کے رہائشی دو مغوی نوجوانوں کی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں زنجیرمیں جکڑے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مغوی کامران اور نعیم کو 20 دن قبل ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا اور ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ، پولیس کے مطابق مغویوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب صادق آباد کے کچے میں پولیس آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو شاہنواز کوش گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر ہے جو قتل ، پولیس پر حملوں، اغواء برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے۔

Similar Posts