ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو طاقتور بنانے کا کریڈٹ خود کو دیدیا

0 minutes, 0 seconds Read

صدر ٹرمپ نے آرمی کیڈٹس سے خطاب میں امریکی فوج کو طاقتور بنانے کا کریڈٹ خود کو دیدیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ ویسٹ پوائنٹ کیڈٹس ’ کے کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے کیڈٹس کو علمی اور جسمانی کامیابی پر مبارک باد دی اور ساتھ امریکی فوج کی طاقت کو اپنی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا میشی سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری فوج دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور فوج ہے، فوج کو دوبارہ منظم کریں گےاور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے، امریکا کا سنہری دور واپس لائیں گے، قطر سعودی عرب اور یواے ای کا دورہ شاندار رہا، تینوں ملکوں کے رہنما بہترین ہیں،ان سے اچھی ملاقات رہی۔

انہوں نے خطاب میں کہا کہ چند لمحوں میں، آپ انسانی تاریخ کی سب سے باوقار اور معروف فوجی اکیڈمی کے گریجویٹ بن جائیں گے اور آپ دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے افسران بنیں گے، میں جانتا ہوں کیونکہ میں نے اس فوج کو دوبارہ تعمیر کیا، میں نے اپنے پہلے دور حکومت میں فوج کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر انداز میں ازسر نو تعمیر کیا ہے۔

اپنی تقریر کے دوران ایک موقع پر ٹرمپ نے ایک کیڈٹ ’کرس ورڈوگو ’کو سٹیج پر بلایا، اور بتایا کہ اس نوجوان نے جنوری کی ایک سخت سرد رات میں 18.5 میل طویل مارچ صرف دو گھنٹے 30 منٹ میں مکمل کیا۔

Similar Posts