پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کا فائنل کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے جیت پر پہلے خود بلے بازی کرنے فیصلہ کیا۔
ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ فائنل سے پہلے ہمیں تھوڑا آرام کا موقع ملا گیا جس سے ہم مزید تازہ دم ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم لاہور قلندرز کی بہترین باؤلنگ لائن اپ کے خلاف بہترین اسکور کرنا چاہتے ہیں اور انہیں بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے جب کہ میرا اپنے تمام کھلاڑیوں کا یہی پیغام ہے کہ یہ صرف ایک میچ ہے، فائنل کا کوئی پریشر نہیں لینا۔
ٹیم میں تبدیلی سے متعلق سعود شکیل کا کہنا تھا کہ محمد وسیم کچھ بہتر محسوس نہیں کررہے تھے لہذا ان کی جگہ خرم شہزاد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں اور آج بھی ہماری کوشش یہی ہوگی کہ اپنا بہترین کھیل پیش کریں جبکہ ہم کھلاڑی کو ٹیم میں اپنا کردار معلوم ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔
ٹیم میں تبدیلی سے متعلق شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سکندر رضا کی واپسی ہوئی ہے، انہیں شکیب الحسن کی جگہ پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سعود شکیل (کپتان)، فن الین، رلی روسو، حسن نواز، فرنانڈو، دنیش چندیمال، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کا اسکواڈ
لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، پریرا، راجہ پاکسا، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، شکیب الحسن، راشد حسین، حارث رؤف ، سلمان مرزا، جہاں داد خان، زمان خان، محمد اخلاق، ڈیرل مچل، محمد آزاب، آصف آفریدی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
اسی طرح پاکستان سپرلیگ 10 کے دوسرے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔