93 سالہ خاتون نے سدا بہار جوانی کا راز بتا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 93 سالہ لی گل نامی خاتون کو ان کی جگمگاتی جِلد، تیز ذہن اور سخت محنت کے لیے جانا جاتا ہے، اب انہوں نے ہمیشہ جوان رہنے کے لیے چند ٹپس شیئر کی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر Seongnam سے تعلق رکھنے والی خاتون Gachon یونیورسٹی کی پرنسپل ہیں اور ان کی ویڈیو گزشتہ دنوں وائرل ہوئی،1932 میں پیدا ہونے والی لی گل آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے بارے میں اعتماد سے بات کرتی ہیں۔

لی گل کے بارے میں اکثر جنوبی کوریا میں خبریں سامنے آتی رہتی ہیں کیونکہ وہ اپنی حقیقی عمر سے بہت کم عمر نظر آتی ہیں، 2023 میں انہوں نے ایک یونیورسٹی فیسٹیول کے طالب علموں کے ساتھ رقص بھی کیا تھا اور لوگوں نے انہیں سراہا تھا، گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی سدا بہار جوانی کا راز بتایا۔

جلد کی دیکھ بھال کے لیے انڈے کی سفیدی کے 5 مؤثر فیس ماسک

انہوں نے بتایا کہ یہ راز عام چیزوں کو تسلسل کے ساتھ کرنا ہے، وہ ایک معمول کے تحت زندگی گزارتی ہیں، تمباکو نوشی اور الکحل سے گریز کرتی ہیں، کافی کی جگہ چائے پینا پسند کرتی ہیں اور دن بھر میں ڈیڑھ لیٹر پانی پیتی ہیں، ان کے کمرے میں ایک humidifier مسلسل چلتا رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بہت زیادہ تناؤ سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ ایک کلینک سے لیزر ٹریٹمنٹ بھی اکثر کرواتی ہیں۔

خوبصورتی کے 7 راز جو آپکی جلد ’بےداغ‘ بنا سکتے ہیں

لی گل کے مطابق پچپن میں وہ اکثر غریب افراد کو مرتے ہوئے دیکھتی تھیں جس کی وجہ مناسب طبی سہولتوں کی عدم دستیابی تھی جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر بننے کا فیصلہ کیا، امریکا اور جاپان میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1958 میں انہوں نے ایک کلینک کھولا تھا اور ان مریضوں کا علاج کرنا شروع کیا جو علاج کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے تھے۔

لی گل نے کبھی شادی نہیں کی اور ان کے مطابق ’میرے مریض اور طالب علم ہی میرے لیے اولاد کی طرح ہیں۔

Similar Posts