ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو سال 2024 کا ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ قرار دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے اعزاز ہے کہ ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو سال 2024 کا ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ قرار دے دیا جبکہ ارشد ندیم کو کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے اجلاس کے بعد ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سال 2024 کا ”ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ“ قرار دے دیا، یہ اعلان جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سالانہ اجلاس کے بعد کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ارشد ندیم کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ارشد ندیم نے گزشتہ برس جیولن تھرو میں نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ اولمپکس تاریخ کی سب سے بڑی تھرو بھی کی، س نے انہیں عالمی سطح پر نمایاں مقام دلا دیا۔

پاکستانی عوام اور کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے ارشد ندیم کو اس اعزاز پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور اسے نہ صرف ارشد بلکہ پاکستان کیلئے بھی ایک فخر کا لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔

پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا تھا، تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا۔

ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا، انہوں نے پانچویں تھرو کی تو نیزہ 84.87 میٹر دور جا گرا۔

چھٹے اور آخری راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

Similar Posts