لاہور: ڈمپر حادثے پر ایل ڈبلیو ایم سی کا ایکشن، نجی کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ

0 minutes, 0 seconds Read

باغبانپورہ میں پیش آنے والے افسوسناک ڈمپر حادثے کے بعد لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے فوری ایکشن لیتے ہوئے حادثے میں ملوث پرائیویٹ کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ڈمپر شادمان سے کچرہ اٹھا کر لکھو ڈیر ڈمپ سائٹ کی جانب جا رہا تھا کہ باغبانپورہ کے علاقے میں بے قابو ہو کر افسوسناک سانحہ رونما ہوا، جس کے نتیجے میں 3 معصوم بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے بعد لاہور میں بھی ڈمپر لوگوں کو روندنے لگے، 5 افراد جاں بحق

واقعے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحقیقات کا عمل جاری ہے، جبکہ شہری حلقوں کی جانب سے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے حادثے کی مکمل انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور سامنے موجود رکشوں اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

Similar Posts