شہری کے قتل میں ملوث مفرور ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

رسالہ قتل کی واردات میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کر کے نشاندہی پر آلہ قتل خنجر برآمد کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل کھارادر کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران شہری کو قتل کرنے کی واردات میں ملوث مفرور ملزم کو رسالہ پولیس نے گرفتار کرلیا جس کی شناخت نور بشیر عرف کالو کے نام سے کی گئی بعدازاں پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والا خنجر بھی برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو اسلم نامی شہری کو لڑائی جھگڑے کے دوران خنجر کے وار کر کے قتل کیا تھا جس کے بعد سے وہ مفرور تھا۔

تاہم، پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

Similar Posts